کراچی: پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، خطرناک گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتار
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل جھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں جمشید ولد منظور حسین ، محمد وسیم ولد محمد نعیم اور نادر ولد عثمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 5 پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار بھتہ خوروں کے خلاف ایس آئی یو پولیس نے متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔