تازہ ترین

یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئرچیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا، یہ عظیم سنگِ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خودمختاری کی علامت ہے۔یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے، یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔اور مؤثر دفاعی صلاحیت کی ضامن ہے۔پاک افواج وطن کے دفاع کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاک افواج ملک کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔اس عظیم موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط وخوشحال پاکستان کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے. پاکستان افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد

 

Leave A Comment

Advertisement