تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا۔مارچ کے شرکاء نےرات سکھر میں قیام کیا ۔ آج دوپہر اسلام آباد ٹرین مارچ ملتان کے لیے روانہ ہوگا۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ہو تو وفاقی ادارے اور صوبے میں ہو تو صوبائی ادارے تباہ کر دیتی ہے۔ ایم کیو ایم ہو یا پیپلز پارٹی دونوں سندھ کے عوام میں تعصب پھیلا رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں حکومت لیوی، اضافی ٹیکس ختم کرے۔

 

Leave A Comment

Advertisement