تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) گوگیرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اسلحہ کے زور پر اغوا کی جانے والی شادی شدہ خاتون (ر) کو بازیاب کرا لیا، جبکہ مبینہ مرکزی ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا. ایف آئی آر کے مطابق آبادی میاں خاں بھٹہ علاول کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ر) کو چند روز قبل ملزم جاوید نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا، جس پر تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا ڈی پی او اوکاڑہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کر رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement