کراچی: ٹرک بے قابو ہو کر 5 گاڑیوں سے ٹکرا گیا
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پل پر ٹرک بریک فیل ہونے پر بے قابو ہو کر 5 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ عوام نے ٹرک کے کلینر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ ٹرک اور کلینر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک کے مالک نے شہریوں کی گاڑیوں کا نقصان پورا کرنے کی ذمے داری لی ہے۔