تازہ ترین

ڈیوس روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ساجد اور کلیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں قریبی عزیز تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement