تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی، اس موقع پر پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کے لیے جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر انسانی اور سفاکانہ اقدام افواجِ پاکستان یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے۔ دہشتگردی کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement