تازہ ترین

محکمہ موسمیات پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی، دادو، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطۂ پوٹھوہار میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

 سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر کے اوقات میں شدید لو اور حبس نے شہریوں کو بے حال کیے رکھا۔ لاہور میں آج رات بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ آئندہ چند روز تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement