تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ ساز کون ہے، ہم بات کس سے کریں، کون انچارج ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پارٹی میں ان کی کوئی نہیں سنتا۔ گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ اسلحہ، ڈنڈے اور غلیلوں سے لیس آنا یہ پرامن کب تھے، پی ٹی آئی والوں کو آج تک پرامن احتجاج کرتے میں نے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کی بات کرتے ہیں، ابھی کوہاٹ کے شہدا ءکی قبر کی مٹی نہیں سوکھی، پی ٹی آئی حکومت کو تو چاہیے کہ امن کے قیام تک یہ ہنگو اور کوہاٹ سے باہر نہ نکلے۔ پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا کیا جواز ہے، آج خیبر پختونخوا میں ٹوٹی سڑکوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا، سیاست ہوتی رہے گی مگر خدارا اپنے صوبے کو سنبھالیں۔ پی ٹی آئی والے پرامن احتجاج پر یقین ہی نہیں رکھتے، آج کوہاٹ میں تاجروں نے کہا کہ ان کو احتجاج سے روکیں تمام کاروبار رک جاتا ہے۔ ان کے احتجاج سے جو تاجروں اور صنعتوں کو نقصان ہوگا وہ کون پورا کرےگا، عدالت کا حکم ہے کہ سڑکوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے احتجاج میں کبھی 126 دن کا دھرنا دے کر شہر بند نہیں کیا گیا، ہمارے احتجاج میں کبھی دھرنا دے کر چین کے صدر کا دورہ نہیں روکا گیا۔

 

 

 

عطا ءتارڑ نے کہا کہ ان کو دھرنا کے لیے پاک سیکریٹریٹ کو بلاک نہیں کرنے دیا جائے گا، اپنے صوبے میں احتجاج کریں، یہ پشاور کو بند کریں، یہ کیا بات ہوئی آپ آتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں۔ یہ پلاننگ سہیل آفریدی اور آئی ایس ایف کر رہی ہے پوری دنیا کو پتا ہے، پی ٹی آئی میں یہ جو دو تین بندے کہتے ہیں بات کرلیں، بتایا جائے کہ ان کے پلے ہے کیا؟ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں، ان کی زبان پر اعتبار نہیں، گوہر صاحب بہت اچھی باتیں کرتے ہیں بس وہ صرف باتیں کرتے ہیں ان کے پلے کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کا سومنات والا بیان، یہ کون لوگ ہیں کہاں سے سوچتے ہیں یہ لوگ؟ 

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement