تازہ ترین

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔ او آئی سی کے افغانستان کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں گذشتہ ہفتے دہشتگردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے۔افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ افغانستان میں منشیات، اسلحے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے۔ فغان بچیوں کی تعلیم، خواتین کے روزگار پر پابندی پر گہری تشویش ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement