تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ امریکا اور  ایران کے صدور  نے پاکستان کی ثالثی میں ایم اویو  پر دستخط کیے، جنگ بندی ہوچکی ، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع  سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ استنبول میں پاکستان ترکیے بی ٹی بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں ہم نے خلوص نیت سے کوششیں کیں، کٹھن سفارتی مشن ہرگز آسان نہ تھا، اللہ کے فضل سے جنگ بندی ہوگئی ہے۔ اب ضروری ہے کہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جب پاکستان پر جنگ مسلط ہوئی تو اس مشکل وقت میں ترکیے، سعودی عرب اور دوست ملکوں نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے دشمن کو وہ جواب دیا جو تاریخ کاحصہ ہے۔ توانائی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، دوطرفہ تجارتی حجم کا پانچ ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ترکیے نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کے کردار کا موقع ملا، انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے امن عمل کی غیر مشروط حمایت کی۔

Leave A Comment

Advertisement