اسلام آباد: اغوا کی گئی 2 ماہ کی بچی مری سے بازیاب، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 2 ماہ کی بچی فجر نور کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اقصیٰ جمیل، جو مریم کے جعلی نام سے رہائش پذیر تھی، بچی کو کھلانے کے بہانے لے کر فرار ہوگئی تھی۔ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور ظہیر سمیت مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مری سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر مرکزی ملزمہ اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔