ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں , اوگرا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔ہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر خزانہ اورنگ زیب بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں 28دن کا پیٹرول موجود ہے اس لیے عوام کو کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جو روزانہ کی بنیا دپر رپورٹ دے رہی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کتنی ضرورت ہے ۔