اسلام آباد : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں اگلے 50 دنوں کے لیے نئِی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین اور مارکیٹ کے نمائندوں کی اکثریت کو توقع ہے کہ مرکزی بینک شرح سود کو بلا تغیر 11.5 فیصد پر ہی برقرار رکھے گا۔سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ملک کی حالیہ معاشی صورتحال اور اہم معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مرکزی بینک محتاط پالیسی اپنانے کو ترجیح دے گا۔ 97 فیصد معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ صرف 3 فیصد افراد 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع رکھتے ہیں۔
رواں سال اپریل میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معاشی خدشات کے پیشِ نظر شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد جون کے اجلاس میں بھی اسے اسی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Leave A Comment