ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج
ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج کردیں۔ڈیوٹی جج نے ضمانت کی درخواستیں خارج کیں ۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی پر تشدد اور دھمکیوں کا الزام ہے۔