اوکاڑہ : بیوی کوچھری کا وار کرکے شدید زخمی کرنے اور پانچ سالہ بچی پر تشدد کرنے والاملزم گرفتار
فیض آباد میں پانچ سالہ بچی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی پانچ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کی بیوی حلیمہ بی بی بھی چھری کے وار سے معمولی زخمی ہو گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔