لاہور: رشتے کے تنازع پر دو افراد نے ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا
تھانہ ہیر کی حدود رکھ بگوٹا گاؤں میں رشتے کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جہاں دو افراد نے ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق رشتے کے معاملے پر دونوں خاندانوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں سعید اور اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، رشتے کے تنازع نے دو خاندانوں میں خونریزی کی شکل اختیار کرلی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ایس پی کینٹ بھی فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے پر مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔