لاہور : ہیئر کے علاقہ میں فائرنگ،2 افرادقتل
تھانہ ہیئر کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ رکھ بگوٹھا گاؤں میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر رشتے داروں نے فائرنگ کرکے سعید اور اللہ دتہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں سعید اور اللہ دتہ شامل ہیں، دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے خاندانی مخالفت چلی آ رہی تھی، جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔ مقتول سعید ہیئر گاؤں کا رہائشی تھا اور اپنی بہن سے ملنے کے لیے رکھ بگوٹھا گاؤں گیا ہوا تھا، جہاں اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتے دار ہیں، واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔