تازہ ترین

سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر ’’مسٹر پتلو‘‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بدانتظامی اور بھگدڑ کے باعث 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔جاں بحق نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔مدعی مقدمہ کی درخواست پر 2 نامزد ملزمان انصر جٹ المعروف ’’مسٹر پتلو‘‘ اور اسکا بھائی کاشف بشیر نامزد  ہے۔ مسسٹر پتلو پر پہلے ہی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات میں مقدمے پر عبوری ضمانت پر  ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement