تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )سابقہ رنجش پر قریبی رشتہ داروں میں تصادم‘ ڈنڈوں‘ سوٹوں اوراینٹوں کے وار کرکے 75سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے‘ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ 

دڑی چاچڑاں کے رہائشی محمدندیم نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ان کی اپنے قریبی رشتہ داروں ملزمان محمداقبال‘ شعیب‘ ذوہیب وغیرہ کے ساتھ سابقہ رنجش تھی‘ گذشتہ روز وہ اپنے 75سالہ تایا مقتول محمدصدیق کے ہمراہ گھر پر موجود تھے کہ ملزمان شعیب‘ ذوہیب اوراقبال ڈنڈوں‘ سوٹوں اور اینٹوں سے مسلح ہوکر گھر داخل ہوئے اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران ملزمان کے پے درپے وار کرنے کے نتیجہ میں اس کا تایا مقتول محمدصدیق شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم محمدصدیق زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول صدیق کی نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد محمدارسلان کی مدعیت میں فرار ہونیوالے ملزمان ذوہیب‘ اقبال‘ شعیب وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement