رحیم یارخان:کارسمیت اغواء ہونے والے ایچی سن کے طالب علم کوپولیس نے بلوچستان سے بازیاب کرلیا
رحیم یارخان(أن لائن)کارسمیت اغواء ہونے والے ایچی سن کے طالب علم کوپولیس نے بلوچستان سے بازیاب کرلیا’ تین روزقبل بھونگ کارہائشی ایچی سن کالج کاطالب علم ماجداسلم اندھڑجوکہ اپنی کارنمبریBXB165پر رحیم آبادسے بھونگ آرہاتھاکہ کارسمیت نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرلیاتھا جس کے اغواء کامقدمہ پولیس تھانہ بھونگ نے نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف درج کیاتھا’ جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا محمداقبال نے نوجوان کے اغواء کانوٹس لیتے ہوئے پولیس کوہدایت کی تھی کہ تمام تروسائل بروئے کارلاکرطالب علم کوبازیاب کیاجائے جس پرپولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کیاتھا
پولیس نے بلوچستان سے بازیاب کرالیاگیاہے۔ صوبائی وزیرقانون نے ڈی پی او رحیم یارخان اورپولیس ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بروقت پیشہ وارانہ موثرکارروائی قابل تحسین ہے انہوں نے بازیاب ہونے والے ماجداسلم کے والدین کوبھی بازیابی پرمبارکبادی انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ذمہ داری اورپیشہ وارانہ مہارت کابہترین مظاہرہ کیا ہے طالب علم کی بازیابی کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاوہ حکومت بلوچستان نے بھی اپنا بھرپورکرداراداکیا۔