رحیم یارخان : چوری کے درج مقدمہ میں گرفتار ملزم کا حوالات میں سلاخوں سے سرٹکرا کر اقدام خودکشی
رحیم یارخان( أن لائن)چوری کے درج مقدمہ میں گرفتار ملزم کا حوالات میں سلاخوں سے سرٹکرا کر اقدام خودکشی‘ زخمی ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ چک 89اے کا 35سالہ رحمت علی جسے پولیس نے چوری کے درج مقدمہ نمبری 556/26 میں گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاتھا جس نے حوالات میں سلاخوں سے سرٹکراکر اقدام خودکشی کیا جسے زخمی ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔