تازہ ترین

سچل ، کلفٹن ، گلبرگ اور قائدآباد پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔

سچل پولیس نےصفورا چانڈیو چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈٓکو کی شناخت 40 سالہ ہارون ولد جاوید کے نام سے کی گئی ،گرفتار ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، تین موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

کلفٹن پولیس نےبلاک 8 کلفٹن سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت فیصل ولد عنایت مسیح کے نام سے کی گئی۔دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام احسان عرف صابر علی ولد محمد عرس وسان کے نام سے کی گئی ، گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی 

 

 ، گلبرگ پولیس نےموسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد پرویز ولد مطلب کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے پولیس کو اپنا نام محمد حنیف ولد عبدالمنان بتایا۔گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، قائدآباد پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ، مارے جانے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔مارے جانے والی ڈاکو کی شناخت 35 سالہ عبدالغنی ولد فضل واحد کے نام سے کی گئی ، مارے جانے والے ڈٓاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement