اوکاڑہ : 5 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ، بلدیہ سپروائز گرفتار
بلدیہ کے سینٹری ورکر سے مبینہ طور پر 5 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے بلدیہ سپروائزر اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سینٹری ورکر شکیل مسیح ولد بشیر مسیح نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ سپروائزر اعجاز مبینہ طور پر 5 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے اور رقم نہ دینے پر تبادلہ کرانے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ درخواست گزار نے رشوت دینے کے بجائے اینٹی کرپشن سے قانونی کارروائی اور ریڈ کی درخواست کی۔ اینٹی کرپشن حکام نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد سپروائزر کو گرفتار کرلیا۔