اوکاڑہ : کینٹ پولیس کی کارروائی، گھروں میں چوریاں کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
کینٹ پولیس نےگھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید عرف جیدی، ثاقب عرف ساقی اور عادل عرف میمی کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گھروں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے چوری کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔