تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )حکومت مخالف ریلی نکالنے اورنعرہ بازی کرنے پر پولیس کی کارروائی‘ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 6کارکنوں کوگرفتارکرلیا‘ دیگر موقع سے فرار‘ پولیس نے گرفتاراورفرار ہونیوالے کارکنوں کے خلاف 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈیڑھ درجن کارکنوں نے اسلامیہ کالونی سے چوک پٹھانستان تک موٹرسائیکل ریلی نکالی جس میں کارکنوں نے حکومت مخالف نعرہ بازی کی اور قائد تحریک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ریلی میں شریک کارکنوں کوگھیرلیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کرنے میں ملوث 6کارکنوں مشرف حیدر‘ محمدعلی‘ ابوہریرہ‘ عبدالغنی‘ علی حسن‘ سعیدمنیر کو گرفتارکرلیا جبکہ بادشاہ خان‘ محمودزلمی‘ صہیب چوہدری ودیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گرفتاراورفرار ہونیوالے کارکنوں کے خلاف 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement