آگ اے سی کمپریسر پھٹنے یا شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی،پمز ہسپتال انتظامیہ کی چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی پر ابتدائی رپورٹ
پمز ہسپتال انتظامیہ کی چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی پر ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ اے سی کمپریسر پھٹنے یا شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی،نرسری میں انکیو بیٹر کے ساتھ آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹا، رپورٹ کے مطابق نیبولائزر پھٹنے سے آکسیجن کے باعث آگ لگ گئی،بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اورجھلسنے سے ہوئی۔