تازہ ترین

روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پلانٹ انتظامیہ کے مطابق روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 9 چینی کارکن لاپتہ  ہیں۔  حادثے میں زخمی ہونے والے 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس میں سے 36 افراد کو ہسپتال بھی لے جایا گیا، مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔ امور کا کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے تاہم پلانٹ نے اب تک پروڈکشن کا آغاز نہیں کیا۔

Leave A Comment

Advertisement