پمزہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص ،ہنگامی انخلا کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے،ریسکیو ذرائع
پمزہسپتال میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات کے افسوسناک واقعہ پر ریسکیو ذرائع نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔ ریسکیو ذرائع کاکہناتھا کہ فائرز ہوز میں کپلنگز نہیں تھے، فائرپوائنٹ پر پانی بھی نہیں تھا، ہنگامی انخلا کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے، حادثے کے انکوبیشن سینٹر میں داکٹر، وارڈ بوائے اور کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔