تازہ ترین

پشاور روڈ گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو راولپنڈی کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، تاہم چانچ پڑتال جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement