لسبیلہ : ویگن اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ میں ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
Leave A Comment