ہری پور: سرائے صالح میں آئل ٹینکر سے 2 کاریں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق
ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو معمولی زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں میں سوار افراد آپس میں دوست تھے اور ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آ رہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر سے ایک کار ٹکرانے کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرائی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام مقتولین کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment