سانحہ پمز: جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضہ دینےکا اعلان
حکومت نے سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے،حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔معاوضہ انسانی جان کا نعم البدل نہیں، غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔