ملک بھر میں بجلی سستی ہونےکاامکان
بجٹ کے ساتھ ہی بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر,کراچی سمیت ملک بھرکےلیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکاامکان ہے ۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو ریلیف دینےکی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا،بجلی صارفین کو63ارب94کروڑ روپےریلیف کے لیےنیپرامیں درخواست دائرہے،ڈسکوزنےجنوری تامارچ2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔درخواست میں کیپسٹی چارجزمیں 36ارب84کروڑروپےکمی مانگی گئی ہے،سسٹم استعمال کےچارجزومارکیٹ آپریشن فیس میں11ارب24 کروڑکمی مانگی گئی ہے۔انکریمنٹل یونٹس کی مد میں23 ارب51 کروڑروپےکمی کی درخواست ہے،آئی ایم ایف کا لاگت کی وصولی سطح پربجلی ٹیرف رکھنےکامطالبہ ہے۔
لاگت وصولی کےحساب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ٹیرف میں کمی بنتی ہے،بجلی کی فی یونٹ کمی کتنی بنے گی فیصلہ نیپرا کرے گا۔
Leave A Comment