کوئٹہ:20کلو آٹے کا تھیلا مزید 100روپے مہنگا
کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں،مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،جس سے شہریو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پھلوں اور سبزیوں کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے مزید اضافہ ہو گیا،20کلوآٹے کا تھیلا 2800جبکہ 50کلو کی بوری 6800روپے ہو گئی۔
Leave A Comment