کشیدگی میں کمی کیلیے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کیلیے تیار ہیں، وزیر اطلاعات عطا ءاللّٰہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا ءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کے لیے کامیابی سے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت اور خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ طالبان کا ہسپتال پر بمباری کا الزام بے بنیاد ہے۔ افغان طالبان نے پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلائی تھیں۔پاک فوج کے حملے دہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پر مرکوز رہے ہیں، پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔