اسلام آباد: گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق
وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سال کا بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔ ترجمان آئی سی ٹی نے بتایا کہ واقعہ قبضے کی جگہ پر بنائی گئی مہر آبادی میں پیش آیا۔مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کیلئے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment