سعودی عرب: ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افرادجاں بحق
سعودی عرب کےعلاقےالاحساء میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افرادجاں بحق ہوگئے۔ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔سعودی پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔