اوکاڑہ : بائی پاس پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، میاں بیوی سمیت 3 افراد شدید زخمی
.بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد شدیدزخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس پر چک نمبر 27/2L کے قریب تیز رفتار کار نمبری AVE-472 بے قابو ہو کر آگے جانے والے 22 ویلر ٹرالر نمبری TLN-206 سے پیچھے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ حبیب اللہ، اس کی اہلیہ صالحہ زوجہ حبیب اللہ اور 42 سالہ محمد ہاشم ولد عبدالغفور شدید زخمی ہو گئے۔