وفاقی بجٹ: سپر ٹیکس میں 2 فیصد تک کمی کی تجویز
آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی شرح 18سے بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔نئے بجٹ کاحجم15.1ٹریلین سے بڑھاکر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویزہے۔ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مزیدکم کرکے 13ہزار پانچ ارب روپے مقررکردیاگیا ہے۔شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزارارب سے زائد رکھنے پرزوردیا ہے۔ نئے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے۔ بجٹ میں تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کی تجویز ہے۔سالانہ 20کروڑ روپے سیل پر 25ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دیناہوگا۔فکسڈ ٹیکس دینے والے تاجروں کو آڈٹ سے استثنی دینے کی تجویز ہے۔نئے بجٹ میں سپرٹیکس میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔
Leave A Comment