پاکستان : مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جون 2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی اور اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہوگئی جب کہ مئی 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.5 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 تامئی2026 میں اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی جب کہ اپریل 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.30 فیصد بڑھی، مئی 2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.68 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.48 فیصد رہی اور شہروں میں یہ شرح 11.79فیصد رہی۔
Leave A Comment