ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے لیے ہو گا۔لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمت فی کلو 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی۔ قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
Leave A Comment