آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کیلیےمقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کردی ہے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے نظام میں شفافیت اور مسابقت آئے گی جبکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ختم ہو گی۔ روزانہ کی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حکومتی اقدام کا بنیادی مقصد سارے نظام میں شفافیت لانا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ روزانہ مقرر ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہوتا یہ تھا کہ ہفتے کے بعد قیمت میں تبدلی اکٹھی آجاتی تھی اس وجہ سےعوام کو پیٹرول دینا بند کر دیا جاتا تھا اور ناجائز منافع خوری ہوتی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حکومتی نظام سے قیمت میں کمی یا بیشی فوری طور پر عوام کو منتقل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف میٹنگز کے دوران سب نے اس نظام کا خیر مقدم کیا۔
Leave A Comment