صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس عشائیہ میں فائرنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پریس ڈنر پر فائرنگ گھناؤنا دہشت گردانہ عمل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس عشائیہ کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وائٹ ہاؤس عشائیہ پر حملہ کی مذمت کی ہے اور صدر ٹرمپ، نائب صدر وینس اور خاتونِ اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہم ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، کیونکہ یہ سفارت کاری کا دشمن ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد ناقابل برداشت ہے، ہماری نیک تمنائیں امریکی صدر اور عوام کے ساتھ ہیں۔
Leave A Comment