تازہ ترین

ملک بھر میں 79 ویں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کی اہم عمارتوں اور شاہراہوں کو قومی پرچموں، سبز و سفید برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز رات 12 بجے آتش بازی سمیت مختلف پروگراموں سے ہوگا۔

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کو خصوصی طور پر سبز و سفید برقی قمقموں، قومی پرچموں اور ایل ای ڈی اسکرینز سے سجایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو سبز اور سفید روشنیوں، قومی پرچموں اور خوبصورت برقی سجاوٹ سے منور کیا گیا ہے۔

رات کے وقت شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارتیں قومی پرچموں، روشن ایل ای ڈی اسکرینز اور برقی قمقموں کی وجہ سے انتہائی دیدہ زیب منظر پیش کررہی ہیں۔ اسلام آباد کی مختلف سڑکوں اور اہم مقامات پر کی گئی خصوصی سجاوٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔اسلام آباد میں یوم آزادی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور رات 12 بجے آتش بازی سمیت مختلف تقریبات کے ذریعے جشن آزادی کا آغاز کیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement