مریدکے : ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکارجاں بحق، 5 زخمی
مریدکے میں قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث ایک اہلکارجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ایلیٹ فورس کے اہلکارجہلم سے لاہور کرکٹ میچ کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 4 زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment