وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دیدیا۔ وفاقی شرعی عدالت نے حکومتی قانون سازی کو کالعدم قرار دیدیا،عدالت نے 2022کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے قانون کالعدم قراردیا۔قانون سازی میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ختم کردی گئی تھی،شریعت کورٹ نے ضابطہ فوجداری کا حذف شدہ سیکشن بحال کردیا، چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان سمیت تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

 

Leave A Comment

Advertisement