سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔فتنہ الہندوستان کے جہنم واصل دہشت گردوں کےقبضے سے بڑی مقدارمیں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔