تازہ ترین

ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج (23 جون) پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کے دوران ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ صدر پزشکیان اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جامع جائزہ لیں گے، جبکہ تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،اس کے علاوہ علاقائی رابطہ کاری اور عالمی امور پر بھی مشاورت ہوگی۔

  ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیقhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=84210

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد ہونے والی سفارتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا،پاکستانی اور ایرانی قیادت خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کرے گی۔ ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مسعود پزشکیان بطور صدر ایران دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement