تازہ ترین

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، وصولی جولائی کے مہینے میں کی جائے گی۔نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی وصولیاں جولائی کے بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

Leave A Comment

Advertisement